International

ٹرمپ انتظامیہ کا یو ایس ایڈ کی تمام غیرملکی ملازمتیں 30 ستمبر تک ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ انتظامیہ کا یو ایس ایڈ کی تمام غیرملکی ملازمتیں 30 ستمبر تک ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کی تمام بیرون ملک ملازمتیں 30 ستمبر تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو برطانوی اخبار گارجین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اخبار کو حاصل ہونے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یو ایس ایڈ کی تمام بین الاقوامی ملازمین کو ختم کرکے غیرملکی امدادی پروگرامز کا اختیار براہ راست محکمہ خارجہ کو منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس فیصلے سے دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کے ہزاروں ملازمین متاثر ہوں گے، جن میں ایک سو سے زائد ممالک میں غیرملکی سروس افسران، کنٹریکٹرز اور مقامی طور پر ملازم رکھے گئے عہدیدار شامل ہیں۔ امریکی سفارت خانوں کے سربراہان کو اس حوالے سے آئندہ چار ماہ میں لائحہ عمل تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق محکمہ خارجہ نیشنل سکیورٹی ڈیسیزن ڈائریکٹیو 38 کے تحت یو ایس ایڈ کی تمام بیرون ملکی ملازمتوں کو ختم کرنے جا رہا ہے۔ مزید کہا گیا کہ 15 جون سے محکمہ خارجہ یو ایس ایڈ کے ان تمام غیر ملکی پراگرامنگ کی ذمہ داری نبھائے گا جو اس سے قبل یو ایس ایڈ ادا کر رہا تھا۔ اس حوالے سے اخبار نے امریکہ محکمہ خارجہ سے موقف جاننے کی کوشش کی تاہم اس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یو ایس ایڈ کے پروگرام کو بند کرنے کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت پر فائز ہونے کے چھ ہفتوں بعد کیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے دن ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا جس میں غیرملکی امداد کی فنڈنگ منجمد کرنے اور بیرون ملک امریکی امداد اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔ ڈیموکریٹک قانون سازوں اور یو ایس ایڈ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے پاس فنڈنگ روکنے کا اختیار نہیں جو کانگریس پہلے منظور کر چکی تھی۔ امریکہ کے مختلف شہروں میں امدادی ادارے یو ایس ایڈ کی بندش اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ احکامات بشمول امیگریشن، ٹرانسجینڈر کے حقوق اور جبری نقل مکانی کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments