International

شاہ برطانیہ نے لندن کے مسلمان میئر کو بڑے خطاب سے نواز دیا

شاہ برطانیہ نے لندن کے مسلمان میئر کو بڑے خطاب سے نواز دیا

شاہ برطانیہ چارلس سوم نے کنزرویٹو پارٹی کی مخالفت کے باوجود لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو بڑے خطاب سے نواز دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے میئر صادق خان کو ’’سر‘‘ کے بڑے خطاب سے نواز دیا گیا ہے۔ یہ خطاب انہیں شاہ برطانیہ چارلس سوم نے کنزرویٹو پارٹی کی مخالفت کے باوجود عطا کیا ہے۔ نئے سال کے اعزازات میں صادق خان کو گزشتہ 30 دسمبر کو نائٹ کا خطاب دیا گیا تھا۔ کنزرویٹو پارٹی نے انہیں سر کا خطاب دینے کے خلاف پٹیشن پیش کی تھی جس پر دو لاکھ 20 ہزار افراد نے دستخط کیے تھے۔ برطانوی پارلیمنٹ ویب سائٹ کے مطابق صادق خان کے خلاف 30 پٹیشنز دائر ہوئیں جو تمام مسترد کر دی گئی تھیں۔ میئر لندن صادق خان کو سر کا خطاب ملنے پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی جانب سے جاری بیان میں صادق خان کے بطور میئر اقدامات سراہے اور انہوں نے لندن کی صاف ہوا، سستی رہائش اور مفت اسکول کھانوں کی پالیسیوں کی تعریف کی۔ ڈیوڈ لیمی نے مزید کہا کہ ایک بس ڈرائیور کا بیٹا نائٹ بن سکتا ہے، یہی برطانیہ کی خوبصورتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments