ایرانی پارلیمٹ کے ارکان نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مل کر امریکہ ایران جوہری مذاکرات کو ایک ' سٹریٹجک ٹریپ' میں بدلنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کا یہ بیان منگل کے روز ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا چھٹا راؤنڈ قریب ہے اور ایران نے مذاکرات کے اس دور میں بھی جانے کا عندیہ دیا ہے۔ ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے امریکہ و اسرائیل پر ٹریپ بنانے کا الزام لگانے کے علاوہ یہ بھی کہا ' امریکہ ان مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں نظر ارہا ہے بلکہ وہ مذاکرات کو مسئلہ حل کرنے کے بجائے محض دباو بڑھانے اور نئے سے نئے مطالبات مسلط کرنے کے لیے یہ مذاکراتی دور کر رہا ہے۔ نیز ایسے مطالبات جارحانہ طور پر سامنے لا رہا ہے جو ایرانی حقوق کے خلاف ہیں۔ خیال رہے امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اس امر کواجاگر کیا ہے کہ فریقین یورینیم افزودگی کے مشکل نکتے پر اپنی پوزیشن پر اڑی ہوئی ہیں۔ اس بارے میں ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے واضح کیا ہے کہ اس نکتے پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جا سکتے کیونکہ یہ ایرانی جوہری پروگرام کی اصل ہے ۔ جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور جمعرات کے روز ہوگا ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کےطابق یہ دور اومان میں متوقع ہے۔ ایران نے یورینیم افزودگی روکنے کو قبول نہ کرتے ہوئے متبادل تجویز دی ہے۔یہ بھی کہاںہے کہکسی بھی ڈیل تک پہنچنے کے لیے ضروری یے کہ ایران پر عائد کی گئی تمام پابندیاں اٹھائی جائیں۔ یہی مطالبہ ارکان پارلیمنٹ نے کیا ہے۔
Source: social media
امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے دو ریاستی حل کانفرنس سے دور رہنے کی اپیل کر دی
سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا
اپوزیشن کو دھچکا، اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد
غزہ کے ساتھ سرحد پر کسی بھی دورے کے لیے پیشگی منظوری درکار ہوتی ہے: مصر
اسرائیلی عدالت نے فریڈم فلوٹیلا کے آٹھ انسانی حقوق کارکنوں کو قید رکھنےکا حکم دےدیا
صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما سے رابطوں کا خیرمقدم کریں گے، وائٹ ہاؤس
"حج نے دکھوں کا مداوا کیا، چہرے پر مسکراہٹ لوٹ آئی" فلسطینی خاتون حاجیہ کا جذباتی بیان
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی معاہدہ ’طے پا گیا‘، حتمی منظوری امریکی اور چینی صدور دیں گے
ٹرمپ کے بارے میں اپنی بعض پوسٹوں پر نادم ہوں : ایلون مسک کا یُو ٹرن
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ
ایک بار پھر ... اسرائیل نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں چلا دیں
گورنر کیلیفورنیا نے فوجی تعیناتی پر ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا
دہشتگردی کی سازش کا الزام، کینیڈا سے پاکستانی شہری امریکا بدر
اسرائیلی وزیرِاعظم کا ’محتاط‘ انداز میں قیدیوں کی رہائی پر ’پیش رفت‘ کا دعویٰ