اسرائیلی فوج کے زیر محاصرہ غزہ کے حق میں آواز اٹھانے والی انسانی حقوق کی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر بین الاقوامی سمندروں سے اغوا کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسے کسی دستاویز پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا جس پر لکھا گیا تھا کہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر انہیں ڈی پورٹ کیا جائے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے ڈی پورٹ کیے جانے پر انہوں نے اور ان کی ٹیم نے کوئی قانون شکنی نہیں کی اور میں مطالبہ کرتی ہوں کہ ان تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے جو فلوٹیلا کے ساتھ غزہ جانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اسرائیل نے انہیں اغوا کر لیا۔ انہوں نے کہا میں واضح طور پر یہ سمجھتی ہوں اور اس لیے اپنے اغوا کا بیان دے رہی ہوں کہ ہمیں اغوا کیا گیا تھا کیونکہ ہم بین الاقوامی پانیوں میں تھے اور ہمیں زبردستی اسرائیل لے جایا گیا تھا۔ اس لیے ہم نے کوئی بھی قانون نہیں توڑا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کا مضحکہ اڑایا جس میں ٹرمپ نے انہیں ناراض شخص قرار دیا تھا۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایسی کئی ناراض خواتین کی اس دنیا کو ضرورت ہے جو جاری عالمی حالات میں دیانتداری سے اپنی بات کر سکیں اور آواز اٹھا سکیں۔ 22 سالہ تھنبرگ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ان کے بقول اغوا ہونے کے ایک دن بعد پیرس پہنچی ہیں۔ جہاں وہ اپنے دیگر کارکن ساتھیوں کے ساتھ غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے گئی تھیں کہ ان کے خلاف اسرائیلی فوج کا محاصرہ ختم کیا جائے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 'فریڈم فلوٹیلا' نامی اس کشتی کو پیر کے روز صبح سویرے روکا تھا۔ جب وہ غزہ کے نزدیک تھی اور ایک سال سے جاری غزہ کے سمندری محاصرے کو توڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ان میں کشتی کے عملے کے 12 ارکان بھی شامل تھے۔ تھنبرگ نے اس امر کی تردید کی کہ وہ سمندری ناکہ بندی توڑ کر غزہ میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی کوشش میں تھی۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ پیرس کے بعد ان کی اگلی منزل کیا ہوگی۔ تاہم رپورٹرز کا خیال ہے کہ وہ پیرس کے بعد سویڈن جائیں گی۔
Source: social media
امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے دو ریاستی حل کانفرنس سے دور رہنے کی اپیل کر دی
سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا
اپوزیشن کو دھچکا، اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد
غزہ کے ساتھ سرحد پر کسی بھی دورے کے لیے پیشگی منظوری درکار ہوتی ہے: مصر
اسرائیلی عدالت نے فریڈم فلوٹیلا کے آٹھ انسانی حقوق کارکنوں کو قید رکھنےکا حکم دےدیا
صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما سے رابطوں کا خیرمقدم کریں گے، وائٹ ہاؤس
"حج نے دکھوں کا مداوا کیا، چہرے پر مسکراہٹ لوٹ آئی" فلسطینی خاتون حاجیہ کا جذباتی بیان
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی معاہدہ ’طے پا گیا‘، حتمی منظوری امریکی اور چینی صدور دیں گے
ٹرمپ کے بارے میں اپنی بعض پوسٹوں پر نادم ہوں : ایلون مسک کا یُو ٹرن
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ
ایک بار پھر ... اسرائیل نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں چلا دیں
گورنر کیلیفورنیا نے فوجی تعیناتی پر ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا
دہشتگردی کی سازش کا الزام، کینیڈا سے پاکستانی شہری امریکا بدر
اسرائیلی وزیرِاعظم کا ’محتاط‘ انداز میں قیدیوں کی رہائی پر ’پیش رفت‘ کا دعویٰ