سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی اور قومی کونسل برائے تحفظ و پیشہ ورانہ صحت نے ... نجی شعبے کی تمام تنصیبات پر براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پابندی 15 جون سے روزانہ دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک لاگو ہو گی۔ یہ فیصلہ کارکنوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے اور انھیں ممکنہ خطرناک موسمی اثرات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ کام کی جگہوں پر ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے جو عالمی معیار کے مطابق ہو۔ وزارت نے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کام کے اوقات کی تنظیم نو کریں اور اس فیصلے کی مکمل پاسداری کریں تاکہ مختلف خطرات سے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس طرح سورج کی تیز روشنی سے پیدا ہونے والے پیشہ ورانہ امراض اور منفی اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے گا، جس کا مثبت اثر پیداوار میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہو گا۔ مزید برآں، وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک رہنما کتابچہ جاری کیا ہے تاکہ اداروں کو ان پر عمل درآمد میں آسانی ہو اور وہ اپنے کارکنان کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔
Source: social media
حملے بند نہ ہوئے تو محاصرے کا سامنا کرنا پڑے گا: اسرائیلی وزیر کا حوثیوں کو انتباہ
غزہ جانے والی امدادی کشتی کا معاملہ: گریٹا تھنبرگ کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے تل ابیب ائیرپورٹ روانہ کر دیا گیا
ایران کے اہم جوہری مقامات سے متعلق بڑا انکشاف
آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک ہوگئے
امریکا سے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو ہوگا، ایران
ایران نے داعش کے نو مجرمان کو پھانسی دے دی
شاہ برطانیہ نے لندن کے مسلمان میئر کو بڑے خطاب سے نواز دیا
غزہ میں اسرائیلی جنگ تشویشناک ہے : برطانوی وزارت خارجہ کے 300 حکام کا انتباہ
برطانیہ کا دو سینیر اسرائیلی وزراء بن گویر اور سموٹریچ پر پابندیوں کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل جوہری مذاکرات کو' ٹریپ' بنانےکامنصوبہ بنا رہے ہیں:ایرانی ارکان پارلیمنٹ
اقوامِ متحدہ کے ماہرین کااسرائیل پرغزہ کےسکولوں، مذہبی مقامات پرحملوں میں ’تباہی‘ کاالزام
اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی کشتی لے جانے پر اغوا کر لیا : گریٹا تھنبرگ
غزہ جانے والے سینکڑوں انسانی حقوق کارکنوں کا قافلہ تیونس سے لیبیا میں داخل
اسرائیلی وزیرِاعظم کا ’محتاط‘ انداز میں قیدیوں کی رہائی پر ’پیش رفت‘ کا دعویٰ