ایک پارلیمانی دستاویز کے مطابق اٹلی نے اسرائیلی کمپنی "پیراگون" کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے، یہ کمپنی جاسوسی ککے سافٹ ویئر فراہم کرتی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب حکومت پر الزام لگا کہ اس نے اس ٹیکنالوجی کو حکومت کے ناقدین کے موبائل فونوں کی نگرانی کے لیے استعمال کیا۔ "میٹا" کمپنی کی ملکیت واٹس ایپ نے اس سال انکشاف کیا تھا کہ پیراگون کا جاسوسی سافٹ ویئر درجنوں صارفین کو نشانہ بنا چکا ہے، جن میں ایک صحافی اور بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کو بچانے والی تنظیم "میڈیترانیا" کے افراد شامل تھے، جو اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ اٹلی کی حکومت نے فروری میں تصدیق کی کہ یہ سافٹ ویئر ملک کے اندر سات افراد کے موبائل فونوں پر استعمال ہوا، لیکن انھوں نے کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی تردید کی اور قومی سائبر سیکیورٹی ایجنسی سے تحقیقات کی ہدایت دی۔ حال ہی میں شائع ہونے والی پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ابتدائی طور پر یہ معاہدہ معطل کیا اور بعد میں میڈیا میں غصے کا اظہار سامنے آنے کے بعد مکمل طور پر ختم کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 2023 اور 2024 میں محدود تعداد میں افراد پر، پبلک پراسیکیوٹر کی اجازت سے، یہ سافٹ ویئر استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی نے یہ سافٹ ویئر مفروروں کی تلاش، غیر قانونی ہجرت، دہشت گردی، منظم جرائم، ایندھن کی اسمگلنگ، جاسوسی اور داخلی سلامتی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا۔
Source: social media
حملے بند نہ ہوئے تو محاصرے کا سامنا کرنا پڑے گا: اسرائیلی وزیر کا حوثیوں کو انتباہ
غزہ جانے والی امدادی کشتی کا معاملہ: گریٹا تھنبرگ کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے تل ابیب ائیرپورٹ روانہ کر دیا گیا
ایران کے اہم جوہری مقامات سے متعلق بڑا انکشاف
آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک ہوگئے
امریکا سے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو ہوگا، ایران
ایران نے داعش کے نو مجرمان کو پھانسی دے دی
شاہ برطانیہ نے لندن کے مسلمان میئر کو بڑے خطاب سے نواز دیا
غزہ میں اسرائیلی جنگ تشویشناک ہے : برطانوی وزارت خارجہ کے 300 حکام کا انتباہ
برطانیہ کا دو سینیر اسرائیلی وزراء بن گویر اور سموٹریچ پر پابندیوں کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل جوہری مذاکرات کو' ٹریپ' بنانےکامنصوبہ بنا رہے ہیں:ایرانی ارکان پارلیمنٹ
اقوامِ متحدہ کے ماہرین کااسرائیل پرغزہ کےسکولوں، مذہبی مقامات پرحملوں میں ’تباہی‘ کاالزام
اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی کشتی لے جانے پر اغوا کر لیا : گریٹا تھنبرگ
غزہ جانے والے سینکڑوں انسانی حقوق کارکنوں کا قافلہ تیونس سے لیبیا میں داخل
اسرائیلی وزیرِاعظم کا ’محتاط‘ انداز میں قیدیوں کی رہائی پر ’پیش رفت‘ کا دعویٰ