امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صحافی نے ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں منشیات لانے سے متعلق سوال کیا۔ جس پر امریکی صدر نے لب کشائی کی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافی کے سوال پر جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ مسک منشیات لاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کے ساتھ اچھا تعلق تھا، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ مسک سے فون پر بات کرنے کا نہیں سوچا، مگر میں تصور کر سکتا ہوں کہ مسک مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسٹار لنک اچھی سروس ہے، اسے بند نہیں کریں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سابق مشیر ایلون مسک کو اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کو فنڈز دینے سے قبل خبردار کر دیا۔ ٹرمپ نے حالیہ انٹرویو میں ایلون مسک کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے امیدواروں کو فنڈز دیے تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ تاہم انٹرویو میں انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ ڈیموکریٹس کو فنڈز کی فراہمی کی صورت میں ایلون مسک کو کس قسم کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ میرے ان کے ساتھ تعلقات اب ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں سابق مشیر کے ساتھ دوبارہ تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ایلون مسک، امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر ری پبلکنز ارکان کی انتخابی مہم کے سب سے بڑے ڈونر تھے۔ ٹرمپ کے معاونین، ری پبلکنز ارکان اور عطیہ دہندگان نے دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ جھگڑے کو ختم کریں اور امن قائم کریں ورنہ ناقابل تلافی سیاسی اور اقتصادی نقصان ہو سکتا ہے۔
Source: social media
حملے بند نہ ہوئے تو محاصرے کا سامنا کرنا پڑے گا: اسرائیلی وزیر کا حوثیوں کو انتباہ
غزہ جانے والی امدادی کشتی کا معاملہ: گریٹا تھنبرگ کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے تل ابیب ائیرپورٹ روانہ کر دیا گیا
ایران کے اہم جوہری مقامات سے متعلق بڑا انکشاف
آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک ہوگئے
امریکا سے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو ہوگا، ایران
ایران نے داعش کے نو مجرمان کو پھانسی دے دی
شاہ برطانیہ نے لندن کے مسلمان میئر کو بڑے خطاب سے نواز دیا
غزہ میں اسرائیلی جنگ تشویشناک ہے : برطانوی وزارت خارجہ کے 300 حکام کا انتباہ
برطانیہ کا دو سینیر اسرائیلی وزراء بن گویر اور سموٹریچ پر پابندیوں کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل جوہری مذاکرات کو' ٹریپ' بنانےکامنصوبہ بنا رہے ہیں:ایرانی ارکان پارلیمنٹ
اقوامِ متحدہ کے ماہرین کااسرائیل پرغزہ کےسکولوں، مذہبی مقامات پرحملوں میں ’تباہی‘ کاالزام
اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی کشتی لے جانے پر اغوا کر لیا : گریٹا تھنبرگ
غزہ جانے والے سینکڑوں انسانی حقوق کارکنوں کا قافلہ تیونس سے لیبیا میں داخل
اسرائیلی وزیرِاعظم کا ’محتاط‘ انداز میں قیدیوں کی رہائی پر ’پیش رفت‘ کا دعویٰ