International

یوکرین کے لیے خوفناک ثابت ہوئی گزشتہ شب، 500 ڈرون-میزائل حملوں سے کئی شہر تباہ!

یوکرین کے لیے خوفناک ثابت ہوئی گزشتہ شب، 500 ڈرون-میزائل حملوں سے کئی شہر تباہ!

روس اور یوکرین کے درمیان 3 سالوں سے جاری جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جنگ بندی کی کوششیں تو ہوتی ہیں، لیکن ناکامی ہی ہاتھ لگتی ہے۔ گزشتہ شب یوکرین پر روس کے ذریعہ اب تک کے سب سے خوفناک حملے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ روس نے یوکرین پر 479 ڈرون اور 20 میزائلوں سے اب تک کا سب سے بڑا ہوائی حملہ کیا ہے۔ یہ جانکاری یوکرینی فضائیہ نے دی ہے۔ اس نے بتایا کہ حملے میں خاص طور سے یوکرین کے وسطی اور مغربی علاقوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں یوکرین نے روس کے ایئربیس کو ہدف بنایا تھا، اور اس کے بعد سے ہی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ روس کبھی بھی جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔ یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 277 ڈرون اور 19 میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔ ساتھ ہی یہ بھی مطلع کیا ہے کہ 10 ڈرون اور ایک میزائل اپنے ہدف تک پہنچیں، بقیہ ناکام رہیں۔ اس حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی گئی ہے، حالانکہ یوکرینی فضائیہ کے دعووں کی کسی طرح تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments