اسرائیلی فورسز نے غزہ میں جاری تازہ کارروائیوں میں مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، شہید ہونے والوں میں سے بعض افراد امداد کے منتظر تھے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کمانڈوز نے فریڈم فلوٹیلا کو غزہ کے ساحل سے 100 ناٹیکل میل دور سے اپنے قبضے میں لے کر اسرائیلی بندر گاہ پہنچا دیا ہے۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے شہر شیبہ کے قریب ڈرون حملہ کیا ہے۔ حملے میں باپ بیٹا ہلاک اور دوسرا بیٹا زخمی ہوا ہے۔ نومبر میں حزب اللہ کے ساتھ طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل جنوبی لبنان میں تقریباً روزانہ فضائی حملے کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں اکثر شہادتیں معمول بن چکی ہیں۔ دوسری جانب فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی کشتی میڈلین کے بعد تیونس کا امدادی قافلہ اسرائیلی ناکہ بندی کو‘توڑنے’کے لیے غزہ کی طرف روانہ ہو گیا۔ سیکڑوں افراد جن میں بنیادی طور پر تیونس کے باشندے شامل ہیں ان کا ایک بڑا زمینی قافلہ ہے فلسطینی سرزمین پر ”محاصرہ توڑنے”کے لیے ساحلی علاقے کے لیے رواں دواں ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ نو بسوں کا قافلہ غزہ میں امداد نہیں لا رہا ہے بلکہ اس کا مقصد اس علاقے کی ناکہ بندی کو توڑ کر ایک ”علامتی عمل”کرنا ہے جسے اقوام متحدہ نے زمین کا سب سے غذائی قلت کا مقام قرار دیا ہے۔ کارکن جواہر چنہ نے کہا کہ ”سمود“ قافلہ، جس کا عربی میں مطلب ”ثابت قدمی“ ہے اس میں ڈاکٹر شامل ہیں اور اس کا مقصد جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ہفتے کے آخر تک پہنچنا ہے۔
Source: social media
حملے بند نہ ہوئے تو محاصرے کا سامنا کرنا پڑے گا: اسرائیلی وزیر کا حوثیوں کو انتباہ
غزہ جانے والی امدادی کشتی کا معاملہ: گریٹا تھنبرگ کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے تل ابیب ائیرپورٹ روانہ کر دیا گیا
ایران کے اہم جوہری مقامات سے متعلق بڑا انکشاف
آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک ہوگئے
امریکا سے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو ہوگا، ایران
ایران نے داعش کے نو مجرمان کو پھانسی دے دی
شاہ برطانیہ نے لندن کے مسلمان میئر کو بڑے خطاب سے نواز دیا
غزہ میں اسرائیلی جنگ تشویشناک ہے : برطانوی وزارت خارجہ کے 300 حکام کا انتباہ
برطانیہ کا دو سینیر اسرائیلی وزراء بن گویر اور سموٹریچ پر پابندیوں کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل جوہری مذاکرات کو' ٹریپ' بنانےکامنصوبہ بنا رہے ہیں:ایرانی ارکان پارلیمنٹ
اقوامِ متحدہ کے ماہرین کااسرائیل پرغزہ کےسکولوں، مذہبی مقامات پرحملوں میں ’تباہی‘ کاالزام
اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی کشتی لے جانے پر اغوا کر لیا : گریٹا تھنبرگ
غزہ جانے والے سینکڑوں انسانی حقوق کارکنوں کا قافلہ تیونس سے لیبیا میں داخل
اسرائیلی وزیرِاعظم کا ’محتاط‘ انداز میں قیدیوں کی رہائی پر ’پیش رفت‘ کا دعویٰ