International

پاکستانی حکومت میں گھبراہٹ، صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کیا طلب

پاکستانی حکومت میں گھبراہٹ، صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کیا طلب

جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی روزانہ بڑھتی جا رہی ہے۔ اس درمیان پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے ہفتہ کو دیر رات ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیر کی شام 5 بجے نیشنل اسمبلی (پارلیمنٹ) کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ پاکستانی حکومت کی طرف سے جاری سرکاری بیان کے مطابق، ’’اسلامک ریپبلک آف پاکستان کے آئین کی آرٹیکل 54 کے سیکشن (1) کے ذریعہ فراہم طاقت کا استعمال کرتے ہوئے، صدر نے اسمبلی عمارت، اسلام آباد میں پیر، 5 مئی کو شام 5 بجے قومی اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔‘‘ رپورٹس کے مطابق آئندہ اجلاس میں خاص طور سے پاکستان اور ہندستان کے درمیان خراب ہوتے سفارتی تعلقات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں سندھو آبی معاہدہ (آئی ڈبلیو ٹی) کو معطل کرنے کے ہندوستان کے حالیہ فیصلے پر خاص زور دیا جائے گا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کی حکومت ہندستان کی کارروائی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کی تیاری میں ہے۔ یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ہندستان نے دہشت گردوں کو حمایت دینے کے لیے پاکستان پر پھر سے سخت الزامات لگائے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments