حوثی میڈیا نے الحدیدہ کے الصلیف ڈائریکٹوریٹ میں راس عیسیٰ آئل پورٹ پر حوثیوں کے زیر قبضہ مقامات پر امریکی کے 4 فضائی حملوں کا بتایا ہے۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے ہیں جب حوثی گروپ راس عیسیٰ کی بندرگاہ پر تقریباً 15 بحری جہازوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔ حوثیوں نے امریکہ کی جانب سے 17 اپریل کو بندرگاہ پر بمباری کے باوجود یہاں پر بحری جہازوں کو یرغمال بنانا جاری رکھا ہے۔ یمن کے مقامی میڈیا کے مطابق حوثی گروپ نے ان بحری جہازوں سے کہا ہے کہ وہ خام طریقے سے پیٹرولیم مصنوعات اتارنے کے لیے ملحقہ گھاٹوں کی طرف جائیں۔ یاد رہے حوثیوں کے زیر قبضہ بندرگاہوں پر ایندھن کی ترسیل پر امریکی پابندی عائد ہے۔ برطانوی میری ٹائم اتھارٹی نے جمعرات کو ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ حوثی ملیشیا کے مسلح افراد بحری جہازوں پر سوار ہوئے، گولیاں چلائیں اور انہیں اپنا سامان اتارنے کے لیے سائیڈ ڈاکس پر جانے پر مجبور کیا۔ یہ رپورٹ شدہ واقعات ان بحری جہازوں کو لاحق خطرے کو بڑھاتے ہیں جو حوثیوں کے زیر قبضہ بندرگاہوں کا دورہ کرتے ہیں جہاں انہیں یرغمال بنا لیا جاتا ہے یا محفوظ طریقے سے روانہ ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔ امریکہ نے 17 اپریل کو راس عیسیٰ بندرگاہ پر متعدد فضائی حملوں سے بمباری کی تھی جس سے مکمل ان لوڈنگ سسٹم تباہ اور ناکارہ ہو گیا تھا۔ اس وقت سے حوثی گروپ 15 آئل اور گیس ٹینکروں کو راس عیسیٰ کے ساحل پر ٹریلروں میں براہ راست ان لوڈ کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ایسے طریقے ہیں جن کے لیے خصوصی آلات، سخت حفاظتی پروٹوکول اور محفوظ ان لوڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے درست لاجسٹک کوآرڈینیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔
Source: social media
شام پر صیہونیوں کے اسرائیل کے حملے کھلی جارحیت ہے:حزب اللہ لبنان
حساس موقع پر امریکی وزیر دفاع کا تل ابیب کا دورہ متوقع
بحر ہند اور بحرالکاہل میں چین کا رویہ جارحانہ،تائیوان پر ممکنہ محاصرہ خارج از امکان نہیں
امریکی مداخلت اور خود مختاری پر سمجھوتا قبول نہیں، میکسیکو کی صدر کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب
القسام بریگیڈز نے دو اسرائیلی دھماکوں میں بچ جانے والے زخمی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی
"دل میں اکثر کسی کو مارنے کی خواہش ہوتی ہے": ہمیشہ پُر سکون نظر آنے والے ولادیمیر پوتین
برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے
پاکستان کا 450 کلومیٹر رینج کے حامل میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ
ٹرمپ نے چین کی کم مالیت والی ’بے وقعت‘ درآمدی اشیا پر بھی ٹیکس عائد کردیا
جرمنی میں دائیں بازو کی تنظیم کو سرکاری طور پر انتہاپسند قرار دیدیا گیا
صرف 3 دن؟ زیلنسکی نے پیوٹن کی امن پیشکش کو مسترد کر دیا
ٹک ٹاک کے ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی، چین کا سخت ردعمل سامنے آگیا
یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کا روس پر نئی پابندیوں کا منصوبہ
پاکستان نے اپنی بندرگاہ پر انڈین پرچم بردار جہازوں کا داخلہ بند کر دیا