International

برطانوی شاہی خاندان: شہزادہ ہیری حکومت کے خلاف مقدمہ ہار گئے

برطانوی شاہی خاندان: شہزادہ ہیری حکومت کے خلاف مقدمہ ہار گئے

برطانوی شہزادے ہیری کو جمعہ کے روز اس وقت مقدمہ ہارنا پڑا جب عدالت نے ان کی درخواست کو قبول نہیں کیا کہ ان کے تحفظ کے لیے پہلے کی طرح زیادہ سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ برطانوی حکومت نے کچھ عرصہ پہلے شہزادہ ہیری کی طرف سے شاہی خاندان کے رکن ہونے کی مراعات سے دستبرداری حاصل کرنے کے باعث ان کی سیکیورٹی کے لیے تعینات اہلکاروں کی تعداد میں کمی کر دی تھی۔ عدالتی کارروائی کے موقع پر ہیری عدالت میں موجود نہیں تھے۔ ان کی یہ اپیل 'لندن کورڈ آف اپیل' میں سنی گئی جس کے جج جیوفری ووس تھے۔ جج نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ڈیوک نے اپنی ناراضگی کی وجہ کو قانونی دلائل کی شکل میں ڈھالا ہے۔ تاکہ حکومت کی طرف سے ان کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کمی پر ان کی درخواست کے مطابق فیصلہ ہو سکتا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments