شام میں دار الحکومت دمشق کے نواحی علاقے صحنایا کے میئر کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ ٹیلی ویژن ’’شام‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی افواج کے علاقے میں داخل ہونے کے چند گھنٹوں بعد دمشق کے نواحی علاقے صحنایا کے میئر حسام ورور اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔ شام کی سرکاری خبر ایجنسی (سانا) نے دمشق کے نواحی علاقے جرمانا اور اشرفیہ صحنایا میں ابتدائی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کا بتایا ہے۔ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی جھڑپوں کے بعد حکام نے دروز سمیت تمام طبقات کی "حفاظت" کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس لڑائی میں دو دنوں میں تقریباً چالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ اس میں اسرائیل نے فضائی حملوں کے ذریعے مداخلت کی تھی۔ صحنایا کے علاقے میں حکام سے وابستہ مسلح افراد اور صحنایا قصبے کی دروز برادری کے درمیان جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ دمشق کے دیہی علاقے کے گورنر عامر الشیخ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس آپریشن کے دوران اسرائیلی طیاروں نے ایک سکیورٹی گشتی قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے ایک اہلکار اور اشرفیہ صحنایا قصبے کا ایک شہری جاں بحق اور دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے بشار الاسد کی معزولی کے بعد شامی دروز کی حمایت میں کسی فوجی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ یہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی جانب سے ملک پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کی کوششوں کے لیے ایک نیا چیلنج ہے۔ اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ یہ حملہ ایک ڈرون کے ذریعے کیا گیا جس نے ایک عمارت کی طرف میزائل داغا جس میں مسلح افراد موجود تھے۔ ان افراد کے متعلق خیال ہے کہ وہ دروز آبادی کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔
Source: social media
لندن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والا ملعون مجرم قرار
ایران کو پر امن جوہری پروگرام رکھنے کا حق ہے : ماسکو
اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اینٹی ٹینک میزائل کا معاہدہ منسوخ کر دیا
اسلام قبول کرنے کے 20 سال بعد حج کا خواب پورا ہو رہا ہے، یوراگوئے کے عازم کی کہانی
بڑی ایئر لائن نے اسرائیل کے لیے پروازیں اگست تک منسوخ کردیں
سعودی عرب کے زیر صدارت"میڈرڈ اعلامیہ"، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اورامداد کی فراہمی کا مطالبہ
مناسکِ حج کا آغاز آج ہوگا، لاکھوں عازمین وادی منیٰ روانہ
جنوبی غزہ: امداد کے منتظر بےگھر افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
حوثی جنگجوؤں کا تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
القسام بریگیڈز کا جبالیہ میں اسرائیلی فوج پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ، خان یونس اور دیر البلح میں بھی جھڑپیں
ایران کو کسی بھی صورت یورینیم کی افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے : ٹرمپ
اسنتبول: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مزاکرات کا دوسرا مرحلہ بے نتیجہ ختم
اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے: سابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
اسرائیل جنگ بندی معاہدہ توڑ رہا : حماس، نیتن یاہو حکومت کا دور رہ کر مذاکرات کا فیصلہ