International

غزہ سے یرغمالیوں کو جلد از جلد نکالنے کے لیے کام کر رہے: ٹرمپ

غزہ سے یرغمالیوں کو جلد از جلد نکالنے کے لیے کام کر رہے: ٹرمپ

ٹرمپ نے جنوری میں صدارت سنبھالنے سے پہلے اور اس کے بعد حماس کو دھمکی دی تھی کہ غزہ میں تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اب امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہم غزہ سے یرغمالیوں کو جلد از جلد نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے ٹرمپ نے جنوری میں صدارت سنبھالنے سے پہلے اور اس کے بعد حماس کو دھمکی دی تھی کہ غزہ میں تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ تاہم امریکی صدر نے غزہ کی پٹی میں کسی امریکی فوجی موجودگی کا کوئی اشارہ نہیں دیا تھا۔ قیدیوں کے معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو کہا ہے کہ حماس کی شکست 59 قیدیوں کی رہائی سے زیادہ اہم ہے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر جاری مذاکرات کے درمیان اسرائیلی چیف آف سٹاف ایال زامیر نے جمعرات کو دھمکی دی ہے کہ ضرورت پڑنے پر غزہ میں کارروائیوں کی شدت میں جلد ہی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل ایال زامیر نے حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی واپسی کو یقینی بنانے میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں غزہ میں ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے بھی حال ہی میں اسی طرح کی دھمکیوں کو دہرایا اور کہا ہے کہ حماس جتنی دیر تک یرغمالیوں کو زیر حراست رکھے گی، اسرائیلی حملوں کی شدت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ پر اپنے حملے دوبارہ شروع کر دیے تھے۔ 19جنوری کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ حماس پر دباؤ جاری رکھے گا یہاں تک کہ وہ پٹی میں باقی رہ جانےوالے تمام یرغمالیوں کو رہا کرا لے۔ اسرائیلی فوج کے تخمینے کے مطابق غزہ میں اب بھی 59 قیدی زیر حراست ہیں جن میں سے 34 ہلاک ہو چکے ہیں اور ان کی صرف لاشوں کو ہی وصول کیا جا سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments