امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان سے پہلگام کے مقام پر ہونے والے حملے کی مذمت کرنے کا کہا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور اپنے انڈین ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے بدھ کو رابطہ کیا اور شدّت پسندی سے نمٹنے کے لیے انڈیا کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے انڈیا اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ پہلگام حملے کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ دونوں رہنماؤں سے الگ الگ گفتگو کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مارکو روبیو نے پاکستان سے پہلگام حملے کی مذمت کرنے کا کہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے ’اس غیر ذمہ دارانہ حملے کی تحقیقات میں پاکستانی حکام سے تعاون پر زور دیا ہے۔‘ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ’کشیدگی کو کم کرنے، براہِ راست رابطے بحال کرنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے‘ کام کریں۔ واشنگٹن نے دوسرے ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے میں تعاون کریں جبکہ انڈیا اور پاکستان کو معاملے کا ’ذمہ دارانہ حل‘ نکالنے کا کہا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ انڈیا پر زور دے کہ وہ ’بیان بازی کم کرے۔‘ بدھ کو پاکستان کے وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ مارک روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
Source: social media
ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ
اسرائیل کی کئی ایرانی شہروں پر بمباری، 20 سینئر کمانڈر، 6 ایٹمی سائنسداں، 78 شہری شہید، 300 زخمی
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 150 میزائل داغ دیے، 22 اسرائیلی زخمی
تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی صحافی
دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی
اسرائیلی حملے میں نطنز کی زیرزمین جوہری تنصیبات تباہی سے دوچار، ایران میں ایمرجنسی صورتحال
اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنوں کو بند کرنے کی ہدایت دی
حملے سے قبل تہران کو پر سکون رکھنے کے لیے اسرائیل کا میڈیا کے سہارے چکمہ؟
ہم نے ایران کو ڈیل کرنے کا موقع دیا، اگلے حملے اس سے بھی زیادہ جارحانہ ہیں: ٹرمپ