International

آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل عاصم ملک پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر

آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل عاصم ملک پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر

اسلام آباد، یکم مئی : پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ یہ اطلاع پاکستانی حکومت کی جانب سے جاری ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اب آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اپنے موجودہ رول کے علاوہ وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر کام کریں گے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ تقرری پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کی گئی ہے اور یہ پیغام دینے کی کوشش ہے کہ پاکستان کی سویلین اور فوجی قیادت اہم قومی سلامتی کے معاملات پر متحد ہیں۔ واضح ر ہے کہ پاکستان میں این ایس اے کا عہدہ اپریل 2022 سے خالی تھا۔ اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ ہارنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت برطرف ہوگئی تھی۔ اس وقت مسٹر معید یوسف این ایس اے کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ این ایس اے کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہے اور وہ قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور اسٹریٹجک امور پر وزیر اعظم کے پرنسپل مشیر کے طور پر کام کرتا ہے۔ وہ اسلام آباد میں وزیر اعظم کے سیکرٹریٹ میں قائم قومی سلامتی ڈویژن کا سربراہ بھی ہوتا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments