International

دنیا کی عمر رسیدہ خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

دنیا کی عمر رسیدہ خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا نام اناہ کانابرو لیوکاس ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک نن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون 1908 میں پیدا ہوئی تھیں جن کی موت کی تصدیق گزشتہ روز 30 اپریل کو کی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نن نے اپنی زندگی کی 110 بہاریں دیکھنے پر پاپ فرانسس سے سالگرہ کی مبارک باد بھی وصول کی تھی۔ نن اناہ کانابرو لیوکاس کے پاس دنیا کی سب سے لمبی عمر پانے کا ٹائٹل جاپانی خاتون ٹومیکو ایٹوکا کی موت کے بعد آیا جن کا انتقال رواں سال جنوری میں 116 سال کی عمر میں ہوا تھا۔ صرف اتنا ہی نہیں اب یہ ٹائٹل انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایتھل کیٹرہم کے پاس چلا گیا ہے جن کی عمر اس وقت 115 برس ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments