جنوبی کوریا میں سیاسی ہلچل بڑھی ہوئی ہے۔ اس درمیان ملک کے کارگزار صدر ہان ڈک سو نے جمعرات کو استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ جنوبی کوریا میں آئندہ ماہ صدارتی انتخاب ہونا ہے۔ ایسی خبریں پہلے سے ہی سامنے آ رہی تھیں کہ ہان ڈک سو صدارتی انتخاب میں دعویداری پیش کر سکتے ہیں، لیکن ان کے اچانک استعفیٰ نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ہان ڈک سو نے ٹیلی ویزن پر ایک بیان دیا ہے جس میں کہا ہے کہ انھوں نے ملک کے لیے ایک بڑی ذمہ داری اٹھانے کے مقصد سے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی کوریائی میڈیا کے مطابق ہان جمعہ کے روز آفیشیل طور پر اپنی صدارتی مہم شروع کریں گے۔ ہان کو سابق صدر یون سُک یول نے ملک کا وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ یول کو عہدہ سے دستبردار کر دیا گیا تھا، جس کے سبب صدارتی عہدہ کے لیے ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔ یول کے گزشتہ سال 3 دسمبر کو مارشل لاء نافذ کرنے کے بعد سے پھیلی بدانتظامی کے سبب اہم قدامت پسند پارٹی پیپلز پاور پارٹی کو لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وجہ سے ہان کو پارٹی کی طرف سے صدارتی عہدہ کے لیے اہم دعویدار کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق ایسا امکان ہے کہ ہان صدارتی عہدہ کی دوڑ میں آگے چل رہے لی جے-میانگ کے خلاف مہم شروع کرنے کے لیے پیپلز پاور پارٹی کے ساتھ اتحاد کر لیں گے۔ آئندہ ماہ ہونے والا صدارتی انتخاب گزشتہ سال ہوئی تختہ پلٹ کی کوشش کے بعد ہو رہے ہیں۔ تختہ پلٹ کے بعد سے ملک میں عدم استحکام دیکھنے کو مل رہا ہے۔ 3 دسمبر 2024 کو جنوبی کوریا کے صدر یون سُک یول نے ٹیلی ویزن پر خطاب کے دوران مارشل لاء کا اعلان کیا تھا۔ اسے وہاں کی حکومت نے ناکامیاب کر دیا۔ یون سُک یول کے اس قدم کے بعد ملک میں ان کے خلاف ماحول بن گیا تھا اور انھیں عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
Source: social media
حماس کی شکست 59 قیدیوں کی رہائی سے زیادہ اہم ہے: نیتن یاھو
اسرائیل کے جنگل میں آگ جاری، نو سے زیادہ بستیاں خالی کرا لی گئیں
جنوبی کوریا کے کارگزار صدر ہان ڈک سو نے دیا استعفیٰ، صدارتی انتخاب میں پیش کریں گے دعویداری
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا ہفتے کو ہونے والا دور منسوخ
کورونا وائرس کا آغاز کہاں سے ہوا؟ چین نے وائٹ پیپر جاری کردیا
پاکستان :سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک ماہ کے لیے کراچی اور لاہور کے چند فضائی روٹس کو محدود کرنے کا فیصلہ
دنیا کی عمر رسیدہ خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل عاصم ملک پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان موجود ہے: برطانوی وزیر خارجہ
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کو نہ بھولیں، انتونیو گوتریس