International

اسرائیل کے جنگل میں آگ جاری، نو سے زیادہ بستیاں خالی کرا لی گئیں

اسرائیل کے جنگل میں آگ جاری، نو سے زیادہ بستیاں خالی کرا لی گئیں

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بیت المقدس کے مغرب میں جنگل کی آگ نے 19000 دونم کو گھیر لیا ہے۔ اس آگ کی وجہ سے نو سے زیادہ بستیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ان بستیوں کے گھروں سے 10000 سے زیادہ مکینوں کو نکال دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فائر فائٹنگ حکام نے زیادہ سے زیادہ ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا۔ ملک کی سطح پر فائر فائٹنگ کی تمام ٹیموں کو متحرک کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور قومی سلامتی کے وزیر سلامتی بن گویر نے ہیڈ کوارٹرز میں اس صورتحال کا مشترکہ جائزہ لیا۔ یروشلم کے علاقے میں اسرائیلی فائر فورسز کے کمانڈر نے آگ کو ملک کی سب سے بڑی آگ قرار دیا ہے۔ شن بیت نے کہا ہے کہ یہ آگ من گھڑت ہوسکتی ہے اور ادارے نے یروشلم پہاڑوں کی آگ کی تحقیقات کرنا شروع کردی ہیں۔ یروشلم پہاڑوں میں جلتی آگ کی توسیع کے نتیجے میں اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون سار نے متعدد یورپی ممالک سے اپیل کی کہ وہ بیت المقدس میں آگ سے نمٹنے میں مدد کریں۔ توقع کی جارہی ہے کہ بین الاقوامی امدادی کارروائیوں کا آغاز آج سے شروع ہوجائے گا۔ رات کی پروازوں میں فائر فائٹنگ طیاروں کو مشکلات درپیش رہی تھیں۔ فرانسیسی صدر میکرون نے جمعرات کے روز کہا کہ یروشیم شہر میں لگنے والی آگ کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ یک جہتی کرتے ہیں۔ اس بحران کے پیش نظر پیرس مادی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments