مقبوضہ بیت المقدس کے قریب بھڑکنے والی آگ شدت اختیار کر گئی جس سے خوفناک صورتحال کا سامنا ہے۔ اسرائیل نے تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے اور کئی ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے ارد گرد کے پہاڑوں میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد دم گھٹنے کا شکار ہو گئے۔ فلسطینی اتھارٹی نے مبینہ طور پر آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی تھی حالانکہ اسرائیل نے اس تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اسرائیلی حکومت نے قبرص، یونان، کروشیا اور اٹلی سمیت پانچ ممالک سے مدد مانگی ہے۔ آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ یروشلم کی ایک بڑی سڑک کے قریب آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں، آگ پر قابو پانے کے لیے طیارے منگوائے گئے ہیں۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے فوج کے سربراہ ایال ضمیر سے مدد کے لیے فوجیوں کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔ کاٹز کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک قومی ہنگامی صورتحال میں ہیں اور ہمیں جانیں بچانے اور شعلوں پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔
Source: Social Media
شام کے علاقے صحنایا میں آپریشن ختم، سیکورٹی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان موجود ہے: برطانوی وزیر خارجہ
آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل عاصم ملک پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر
دنیا کی عمر رسیدہ خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
امریکی حکام کا ٹیرف معاملے پر بات کرنے کیلئے چینی ہم منصبوں سے رابطہ
یمن پر فضائی حملوں میں امریکا کے ساتھ برطانیہ بھی شامل
شہید فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں اعزاز
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان موجود ہے: برطانوی وزیر خارجہ
شام کے علاقے صحنایا میں آپریشن ختم، سیکورٹی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا
پاکستان پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
نایاب معدنیات سے متعلق امریکا اور یوکرین میں معاہدہ طے پا گیا
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کو نہ بھولیں، انتونیو گوتریس
بیت المقدس کے قریب آگ بجھانے کے لیے اسرائیلی فوج تعینات
خوفناک آگ، اسرائیل نے ایمرجنسی نافذ کر دی، پڑوسی ممالک سے مدد طلب