International

جنوبی ایشیا میں امن کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرتے رہیں گے: چینی سفیر

جنوبی ایشیا میں امن کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرتے رہیں گے: چینی سفیر

پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔ انھوں نے یہ بات اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہی۔ پاکستانی وزیراعظم نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان کی مستحکم حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ چینی وزیر خارجہ نےچند روز قبل پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا تھا کہ چین صورتحال کا قریبی جائزہ لے رہا ہے اور چین کو امید ہے کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور تناؤ میں کمی لائیں گے۔ وانگ یی نے یہ بھی کہا کہ چین جلد از جلد غیر جانبدار تحقیقات کی حمایت کرتا ہے کیونکہ ’یہ لڑائی پاکستان یا انڈیا کے بنیادی مفادات سے موافقت نہیں رکھتی۔ نہ ہی یہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے سازگار ہے۔‘ پاکستانی وزیراعظم نے چینی سفیر سے ملاقات کے موقع پر یہ بھی کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے اس جنگ میں پاکستان کے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کا ذکر بھی کیا۔ وزیر اعظم نے انڈیا کی جانب سے پانی کو ہھتیار بنانے کے فیصلے انتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی بھی فریق کو یکطرفہ طور پر اپنے وعدوں سے دستبردار ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انھوں نے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments