International

اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا

اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا

اسرائیلی فوج نے آج جمعے کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ یمن سے اسرائیل کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا، جسے کامیابی سے فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ العربیہ نیوز کے نمائندے کے مطابق یہ میزائل بیت المقدس اور تل ابیب کی سمت داغا گیا تھا۔ اس کے بعد 231 مقامات پر خطرے کے سائرن بجائے گئے جب کہ تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کو روکنے کا حکم دے دیا۔ تاہم، حوثی قیادت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ یہ جنگ بندی صرف امریکہ سے متعلق ہے، اسرائیل پر حملے اس میں شامل نہیں۔ حوثی جماعت کے سینئر سیاسی رکن عبد المالک العجری نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کا مطلب اسرائیل کے ساتھ امن نہیں ہے۔ حوثیوں کے اہم مذاکرات کار محمد عبد السلام نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ "یہ معاہدہ صرف امریکہ کے ساتھ ہے، اور وہ بھی عمان کی ثالثی سے، جس کے تحت امریکی جہازوں پر حملے بند کیے گئے ہیں بشرطیکہ امریکہ بھی حملے نہ کرے"۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے حوثی باغی، اسرائیل پر متعدد بار میزائل اور ڈرون حملے کر چکے ہیں۔ ان حملوں اور بحیرہ احمر و خلیج عدن میں تجارتی جہازوں پر کیے جانے والے حملوں کو حوثی ... فلسطینیوں کے لیے "نصرت" قرار دیتے ہیں۔ ادھر اسرائیل اور اس کے اتحادی ان حملوں کو ایران کی حمایت یافتہ جارحیت سمجھتے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments