International

انڈیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی وزیر اسلام آباد پہنچ گئے

انڈیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی وزیر اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی عرب کے معاون وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وہ انڈیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچے ہیں اور یہ سمجھا جا رہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کے تناظر میں بات چیت کے لیے اسلام آباد آئے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی معاون وزیر خارجہ نے اس سے قبل جمعرات کو انڈیا کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تھا۔ انڈیا کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا تھا کہ اُن کی سعودی حکام کے ساتھ ملاقات مثبت رہی جس میں ’دہشت گردی کا سختی سے مقابلہ کرنے کے بارے میں انڈیا نے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔‘ پاکستانی حکام کے مطابق معاون سعودی وزیر خارجہ اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments