International

انڈیا کی سفارتی کوششیں ناکام، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر کی قسط منظور

انڈیا کی سفارتی کوششیں ناکام، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر کی قسط منظور

انڈیا کی جانب سے پاکستان کو امدادی تعاون فراہم کرنے کے خلاف عالمی مالیاتی اداروں کو خطوط لکھنے اور سفارتی کوششوں کے باوجود جمعہ کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے اپنے اجلاس میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کی سہولت کی بھی منظوری دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستان حکومت کی طرف سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعہ کو پاکستان کے ساتھ اپنے سات بلین ڈالر کے پروگرام کے پہلے جائزے کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان کو ایک اربڈالر کی قسط جاری کرنے کا کہا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں ’وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔‘ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری ایک ایسے وقت میں دی ہے جب انڈیا نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے جانے والے قرضوں پر نظرثانی کرنے کو کہا تھا۔ دوسری جانب ایشین نیوز انٹرنیشنل خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ انڈیا نے شدت پسندی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے قرضہ پروگرام پر آئی ایم ایف کے ووٹ سے اجتناب کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments