Entertainment

فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار الو ارجن گرفتار

فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار الو ارجن گرفتار

فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار الو ارجن کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق الو ارجن کو 4 دسمبر کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے کے معاملے پر تلنگانہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس آج صبح الو ارجن کے گھر پہنچی تھی جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ’ پشپا 2 ‘ کی نمائش کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک اور اس کے 2 بیٹے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن سمیت ان کی سیکیورٹی ٹیم اور سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ کے خلاف قتل و تشدد کا مقدمہ درج ہے۔ میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی تھی کہ الو ارجن فلم اسکریننگ کے لیے سندھیا تھیٹر آنے والے تھے جبکہ تھیٹر انتظامیہ ان کے آنے سے آگاہ تھی۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اگر پولیس کو اداکار کے آنے کا معلوم ہوتا تو مزید سیکیورٹی تعینات کی جا سکتی تھی، تھیٹر میں پہنچنے والے بڑے ہجوم اور سیکیورٹی کی کمی کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments