Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آبنائے ہرمز میں 2 تیل بردار جہازوں اور 1 ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

آبنائے ہرمز میں 2 تیل بردار جہازوں اور 1 ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
آبنائے ہرمز میں 2 تیل بردار جہازوں اور 1 ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ — November 05, 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران 2 تیل بردار جہازوں اور 1 ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی الیکٹرانک وارفیئر یونٹس نے 2 امریکی لوکاس ڈرونز کو باحفاظت اتار کر قبضے میں لے لیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق گزشتہ رات آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے والا 1 بڑا تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی۔

بیان کے مطابق دوسرا بڑا تیل بردار جہاز آبی گزرگاہ کے مشرقی حصے سے نکلتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جبکہ آگ بجھانے کے لیے پہنچنے والی ایک ٹگ بوٹ بھی شعلوں کی زد میں آ گئی۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحری الیکٹرانک وارفیئر یونٹس نے 2 امریکی لوکاس ڈرونز کا کنٹرول حاصل کر کے انہیں باحفاظت زمین پر اتارا اور اپنی تحویل میں لے لیا۔

بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے جہازوں کو بارودی سرنگوں سے متاثرہ راستوں سے گزرنے پر مجبور کرنے کے باعث امریکی ٹیکس دہندگان اور خطے کے اتحادیوں کو بھاری مالی اور بیمہ اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران 2 تیل بردار جہازوں اور 1 ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادار...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn