Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

فیفا کا ارجنٹینا کیخلاف تادیبی کارروائی کا آغاز

فیفا نے ورلڈ کپ 2026ء کے دوران ہونے والے ناخوش گوار واقعات پر ارجنٹینا کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑیوں سے جھگڑا کرنے جب کہ ارجنٹینا کی فٹ بال فیڈریشن کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کی جانب سے گراؤنڈ میں فاک لینڈ جزائر کے بارے میں سیاسی بینر دکھانے اور متعدد مبینہ خلاف ورزیوں پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کی جانب سے کی گئی دیگر مبینہ خلاف ورزیوں میں شائقین کی جانب سے گراؤنڈ میں لگائے گئے امتیازی نعرے، دیر سے کک آف، سیکیورٹی پروٹوکول کی ناکامی اور ورلڈ کپ کے دوران کئی میچز میں شائقین کی طرف سے اشیاء پھینکنا شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے لینڈرو پریڈس کو ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین سے شکست کے بعد ہسپانوی کھلاڑیوں سے جھگڑنے پر 3 تادیبی مقدمات، ناہوئل مولینا کو 2 تادیبی مقدمات اور اسسٹنٹ کوچ رابرٹو آیالا کو ایک تادیبی مقدمے کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھیاگو الماڈا کو بھی نامناسب رویے پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق فیفا نے تمام فریقین کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا ہے، فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی تمام فریقین کا مؤقف سامنے آنے کے بعد مقررہ وقت پر اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

2 weeks ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

10 months ago

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments