Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

اردن کا ایران کی جانب سے داغے گئے پانچ میزائل مار گرانے کا دعویٰ

اردن کا ایران کی جانب سے داغے گئے پانچ میزائل مار گرانے کا دعویٰ

اردن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کی صبح ایران کی جانب سے داغے گئے پانچ میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ اردن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق ریڈارز نے ان میزائلوں کا سراغ لگا لیا تھا جس کے بعد فضائی دفاعی یونٹس نے کامیابی کے ساتھ پانچوں اہداف کو مار گرایا۔ اس سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ایرانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ اردن میں ’امریکی افواج کے زیرِ استعمال ایک اڈے‘ کی جانب کئی میزائل داغے گئے ہیں۔ بدھ کی صبح امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) نے کہا تھا کہ ایران نے اردن میں ایک امریکی اڈے پر کئی بیلسٹک میزائل داغے۔ امریکہ نے اسے ’اچانک‘ حملہ قرار دیا تھا تاہم سینٹکام کا کہنا تھا کہ تمام میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments