Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

’ایودھیا میں گولی چلی تو ملائم ذمہ دار، دہلی میں چلی تو انتظامیہ، یہ دوہرا پیمانہ کیوں؟‘ رام گوپال نے راہل کا کیا دفاع

’ایودھیا میں گولی چلی تو ملائم ذمہ دار، دہلی میں چلی تو انتظامیہ، یہ دوہرا پیمانہ کیوں؟‘ رام گوپال نے راہل کا کیا دفاع

پیپر لیک کے خلاف لوک سبھا میں لائے گئے بل پر بحث کے دوران قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیر داخلہ کے کہنے پر ہی مظاہرین کے خلاف کارروائی کی گئی اور گولی چلائی گئی تھی۔ اس پر حکومت نے کہا کہ گولی چلانے کا حکم افسر دیتے ہیں، حکومت نہیں۔ بی جے پی حکومت کی اس صفائی پر سماجوادی پارٹی نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راجیہ سبھا رکن رام گوپال یادو نے کہا کہ ’’میں لوگوں سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب ایودھیا میں گولی چلی تھی تو ملائم سنگھ کو اس کے حکم کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، لیکن جب یہاں (دہلی میں مظاہرین پر) گولی چلی تو اس کا ذمہ دار انتظامیہ کو قرار دیا گیا۔ ذرا دوہرا پیمانہ تو دیکھیے۔‘‘ رام گوپال یادو سے قبل سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ویریندر سنگھ نے کہا کہ ’’ایوان کے اندر حکومت نے جو جواب دیا اس کا مطلب یہی ہے کہ طلبہ پر گولیاں چلانا اور گولیاں جو چلیں، پہلے تو گولیاں نہیں چلیں، لیکن اگر گولیاں چلیں تو یہ حکم وزیر داخلہ کی جانب سے نہیں دیا گیا۔ اس معاملے میں حکومت نے اپوزیشن کو جانکاری نہ ہونے کی بات کہی۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ ان کی یہ جانکاری تب کہاں چلی جاتی ہے جب وہ ایودھیا معاملے میں ملائم سنگھ پر الزام عائد کرتے ہیں کہ ان کے حکم پر گولیاں چلی تھیں۔ یہ ان لوگوں کے دوہرے پیمانے کو بے نقاب کرتا ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بدھ کو اینٹی پیپر لیک بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’قائد حزب اختلاف نے الزام عائد کیا کہ وزیر داخلہ نے گولی چلانے کا حکم دیا لیکن وہ اسے ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ گولی چلانے کا حکم کسی بھی وزیر کی جانب سے نہیں دیا جاتا۔ یہ حکم مجسٹریٹ جاری کرتا ہے یا پھر کوئی افسر دیتا ہے۔ راہل گاندھی کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔‘‘ حالانکہ اس بیان پر اپوزیشن پارٹی کے کئی لیڈران نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے 20 جولائی کو دہلی میں مظاہرین طلبا پر مبینہ طور پر کیے گئے وحشیانہ سلوک کو لے کر لوک سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت حملہ بولا جس پر ایوان میں ہنگامہ ہو گیا۔ انہوں نے 20 جولائی کے تشدد کے لیے وزیر داخلہ کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کہا کہ امت شاہ کو برخاست کر کے پورے معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی سے جانچ کرائی جائے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments