Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ کر اجنکیا رہانے نے کرکٹ کو کہا الوداع، آئی پی ایل سے بھی ہوئے دور

سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ کر اجنکیا رہانے نے کرکٹ کو کہا الوداع، آئی پی ایل سے بھی ہوئے دور

ہندستانی کرکٹ کے قابل اعتماد بلے بازوں میں شمار کیے جانے والے اجنکیا رہانے نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ رہانے نے 30 جولائی (جمعرات) کو انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے شاندار کیریئر کو الوداع کہنے کا اعلان کیا۔ رہانے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گزشتہ سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان تھے، لیکن اب وہ اس ٹی-20 لیگ میں بھی کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ رہانے نے واضح طور پر کہا کہ وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ 38 سالہ اجنکیا رہانے نے لکھا ہے کہ ’’کیپ نمبر 278، اب یہیں اختتام۔ برسوں تک ملنے والی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ میں ہمیشہ آپ سب کا شکر گزار رہوں گا۔‘‘ اس پیغام کے ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور ہندوستانی کرکٹ سے وابستہ تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر ہے کہ اجنکیا رہانے ان چند ہندوستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی۔ ان کی کپتانی کا ریکارڈ بھی شاندار رہا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 6 میچوں میں ہندوستان کی قیادت کی، جن میں ٹیم نے 4 مقابلے جیتے جبکہ 2 میچ ڈرا رہے۔ خاص بات یہ رہی کہ ان کی قیادت میں ہندوستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ونڈے کرکٹ میں رہانے نے 3 میچوں میں کپتانی کی اور تینوں میں ہندوستان کو کامیابی ملی۔ جبکہ ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے 2 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی، جن میں ہندوستان نے ایک میچ جیتا اور ایک میں شکست کا سامنا کیا۔ اجنکیا رہانے نے ہندوستان کے لیے 85 ٹیسٹ، 90 ونڈے اور 20 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس کو ملا کر 35.95 کی اوسط سے 8414 رنز بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے 15 سنچریاں اور 51 نصف سنچریاں نکلیں۔ رہانے نے آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز، چنئی سپر کنگز، راجستھان رائلز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی۔ انہوں نے آئی پی ایل کے 212 میچوں میں 30.15 کی اوسط سے 5367 رنز بنائے، جن میں 2 سنچری اور 35 نصف سنچری شامل ہیں۔ اجنکیا رہانے کے کیریئر کا سب سے سنہرا باب 21-2020 کے آسٹریلیا دورے پر رقم ہوا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ہندوستان کی شرمناک شکست اور وراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میں انہوں نے ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ ملبورن ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کر کے انہوں نے ہندوستان کو سیریز میں واپسی دلائی۔ اس کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے برسبین کے گابا میدان میں تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو اس کے اپنے گھر میں ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست دی۔ یہ فتح ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کی یادگار ترین کامیابیوں میں شمار کی جاتی ہے اور رہانے کی کپتانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

2 weeks ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

2 weeks ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

10 months ago

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

10 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments