یوکرینی حکام کے مطابق روس کے میزائل اور ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز خبردار کیا تھا کہ روس ایک ’بڑے حملے‘ کی تیاری کر رہا ہے اور لوگوں پر زور دیا تھا کہ فضائی حملے کے انتباہات کو سنجیدگی سے لیں۔ جمعرات کی علی الصبح یوکرین کی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب زیلنسکی نے رواں ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا کہ یوکرین کو پیٹریاٹ دفاعی میزائل تیار کرنے کا لائسنس دیا جائے۔ مقامی حکام کے مطابق وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریہ کے قریب ایک گاؤں میں ایک بیلسٹک میزائل گھر سے جا ٹکرایا۔ اس کے نتیجے میں پانچ اور 12 سال عمر کی دو لڑکیوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس حملے میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ یوکرین کے دارالحکومت کئیو میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ شہر لویف کے میئر آندری سادووی کے مطابق وہاں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments