بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ کی اینویڈیا میں واپسی کے لیے سیلیکون ویلی کی بااثر شخصیات کی کوششیں جاری ہیں، تاہم کمپنی کا بورڈ فی الحال نئے سربراہ کی تلاش اور جانشینی کے عمل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ جینسن ہوانگ نے 2 خواتین سے غیر ازدواجی تعلقات کے خبریں سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کے اب تک کل 3 خواتین سے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
تیسری خاتون کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کی خبریں جینسن ہوانگ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد سامنے آئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز جینسن ہوانگ کی اینویڈیا میں واپسی کے امکان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جینسن ہوانگ نے اپنی غلطی سے بڑا سبق سیکھا ہے اور بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ اپنے عہدے پر واپس آئیں۔
اس کے علاوہ جینسن ہوانگ کی کمپنی میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں باقاعدہ مہم بھی شروع کی گئی ہے۔
اس مہم کے تحت اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آزادانہ تحقیقات مکمل ہونے تک جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹیو مقرر کیا جائے۔
اس مطالبے کی حمایت کرنے والوں میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک، ریپلٹ کے چیف ایگزیکٹیو امجد مساد اور ایپک گیمز کے سربراہ ٹم سوینی بھی شامل ہیں۔
اس پٹیشن پر 1 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں، جن میں اینویڈیا کے موجودہ اور سابق ملازمین کے علاوہ سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیک ورلڈ کی دیگر مشہور شخصیات کی حمایت کے باوجود بھی اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے سابق سربراہ جینسن ہوانگ کی عہدے پر واپسی پر غور کرنے سے انکار ...