Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پاکستان میں انگلینڈ کی مسلسل شکست، احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کا ایک دوسرے پر طنز

Admin
By Admin
Oct 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

پاکستان میں انگلینڈ کی مسلسل شکست، احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کا ایک دوسرے پر طنز
پاکستان میں انگلینڈ کی مسلسل شکست، احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کا ایک دوسرے پر طنز — October 29, 2026
پاکستان میں کھیلی جا رہی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے دوران انگلینڈ کی مسلسل ناکامی کے بعد سابق پاکستانی اوپنر احمد شہزاد اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔

احمد شہزاد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیون پیٹرسن کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ اپنی ٹیم کے ساتھ وقت گزاریں، کیونکہ پاکستان میں ان کی خوب پٹائی ہو رہی ہے۔

کیون پیٹرسن نے بھی احمد شہزاد کو جواب دینے میں دیر نہیں کی اور لکھا کہ میں پاکستان آنے والا تھا، لیکن جب سنا کہ آپ وہاں موجود ہیں تو ارادہ بدل دیا کیونکہ میں وہاں آپ کے ڈراموں سے نمٹنا نہیں چاہتا تھا۔

دونوں سابق کرکٹرز کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی یہ گفتگو صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے، سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

انگلینڈ کو پہلے پاکستان نے راولپنڈی میں 87 رنز سے شکست دی، اس کے بعد سری لنکا نے اسی میدان پر ایک سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔

انگلینڈ کو تیسری شکست لاہور میں پاکستان کے خلاف ہوئی، جہاں میزبان ٹیم نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی سنچری کی بدولت 241 رنز بنائے، جبکہ پاکستان نے شاداب خان کی ناقابلِ شکست 113 رنز کی اننگز کی مدد سے ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستان میں کھیلی جا رہی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے دوران انگلینڈ کی مسلسل ناکامی کے بعد سابق پاکستانی اوپنر احمد شہزاد اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn