Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام

Admin
By Admin
Oct 04, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام — October 04, 2026
انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس پر کرکٹ بورڈ کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا گیا۔

31 سالہ برائیڈن کارس پر انگلش کرکٹ بورڈ کے پیشہ ورانہ ضابطۂ اخلاق کی شق 3.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، انہیں ڈربی نائٹ کلب واقعے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ایک نائٹ کلب کے باہر پولیس ہتھکڑیوں میں فاسٹ بولر کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

ڈربی میں 23 اگست کو پیش آنے والے واقعے پر کرکٹ ریگولیٹر کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں۔

ڈربی شائر پولیس نے مبینہ حملے کی تحقیقات کے بعد مزید کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برائیڈن کارس کا معاملہ آزاد کرکٹ ڈسپلنری پینل کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ معاملے کی کارروائی جاری ہے، اس پر مزید تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس پر کرکٹ بورڈ کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا گیا۔ 31 سالہ برائیڈن کارس پر انگلش کرکٹ بورڈ کے پیشہ ورانہ ضابطۂ اخلاق کی شق 3.2 ک...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn