غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے حق میں جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ہونے والے احتجاج میں برطانوی سیاستدان جارج گیلووے نے بھی شرکت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
جنیوا میں بھی صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور غزہ میں 3 سال سے جاری فلسیطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
وسطی لندن میں بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی۔
اس کے علاوہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرین کو پولیس کے تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے حق میں جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments