Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

عراق کا آبنائے ہرمز سے 20 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کیے جانے کا اعلان

Admin
By Admin
Oct 04, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

عراق کا آبنائے ہرمز سے 20 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کیے جانے کا اعلان
عراق کا آبنائے ہرمز سے 20 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کیے جانے کا اعلان — October 04, 2026
عراق کی آئل ٹینکر کمپنی نے ایک بڑے آئل ٹینکر کے ذریعے ملک کا 20 لاکھ بیرل خام تیل آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا ہے۔

کمپنی کے جنرل مینیجر علی قیس عبدالجبار نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں میں یہ کمپنی کی جانب سے اس نوعیت کی پہلی کارروائی ہے۔

روئٹرز کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ عراق اب خام تیل کو آبنائے ہرمز کے راستے براہِ راست منتقل کرے گا اور اسے معمول کے مطابق بصرہ کی بندرگاہ پر نہیں اتارے گا۔

عراقی آئل ٹینکر کمپنی کے جنرل مینیجر نے کہا کہ اس اقدام سے سرکاری ملکیت والی عراقی آئل مارکیٹنگ کمپنی کو تیل کی فروخت اور بہتر قیمتوں کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عراقی آئل ٹینکر کمپنی اپنے بیڑے میں توسیع اور علاقائی شپنگ کمپنیوں کے ساتھ مسابقت کی صلاحیت بڑھانے کے لیے خام تیل کی ترسیل کے لیے مخصوص ٹینکرز خریدنے اور حاصل کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔

عراق کو اس سے قبل ایران نے اپنے آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے دوران ایران نے اس اہم آبی گزرگاہ کو عملاً بند کر دیا تھا۔

عراق کی آئل ٹینکر کمپنی نے ایک بڑے آئل ٹینکر کے ذریعے ملک کا 20 لاکھ بیرل خام تیل آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn