بالی وڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا، نیوز 18 اور پِنک وِلا نے دیپیکا اور رنویر کے ہاں ننھی پری کی آمد کی تصدیق کی ہے، رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش اتوار 8 ستمبر کو ہوئی۔ گزشتہ روز دیپیکا اور رنویر کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جو کہ ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال کے باہر لی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں۔ مقبول ترین جوڑی کے والدین بننے پر سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں دونوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔ اس سے قبل میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔ واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی۔ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
Source: social media
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں