ٹی وی کی مشہور اداکارہ و ماڈل گرل حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ گزشتہ سال حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔ اب حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی اور انہوں نے بھائی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ اداکارہ نے عمرہ ادائیگی کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔ شیئر کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہی ہیں۔ انہوں نے تہجد اور فجر کی نماز مسجد الحرام میں ادائیگی کا بھی بتایا اور اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھاکہ دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی۔
Source: social Media
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
چاقو حملے کے 3 ماہ بعد سیف علی خان نے قطر میں گھر خرید لیا
ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا