Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری اشتہارات کیخلاف ڈیموکریٹس کا عدالت سے رجوع

Admin
By Admin
Oct 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری اشتہارات کیخلاف ڈیموکریٹس کا عدالت سے رجوع
ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری اشتہارات کیخلاف ڈیموکریٹس کا عدالت سے رجوع — October 08, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری خزانے سے چلائے جانے والے ٹی وی اشتہارات کے خلاف ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے مقدمہ دائر کر دیا۔

ڈیموکریٹس کا مؤقف ہے کہ ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے مختص کیے گئے 20 ملین ڈالرز میں سے رقم سیاسی تشہیر کے لیے استعمال کی جو آئینی اختیارات اور سرکاری فنڈز کے استعمال سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

جمہوریت پر نظر رکھنے والے ادارے کامن کاز نے بھی انہی اشتہارات کے خلاف الگ مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ عوامی خدمت کے اعلانات نہیں بلکہ سیاسی تشہیر ہے۔

ستمبر سے نشر ہونے والے ان اشتہارات پر اب تک 12 ملین ڈالرز سے زائد خرچ ہو چکے ہیں، 3 اشتہارات میں ٹرمپ کو امریکا کے ’نئے سنہری دور‘، کمیونزم کے خلاف مؤقف اور نام نہاد ’ڈیپ اسٹیٹ‘ کے خلاف آخری معرکے کا ذکر کرتے دکھایا گیا ہے۔

رائٹرز اور اِپسوس کے حالیہ سروے کے مطابق 86 فیصد امریکیوں نے سرکاری رقم سے ان اشتہارات کی تشہیر کو نامناسب قرار دیا جن میں 5 میں سے 4 فیصد ریپبلکن ووٹرز بھی شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اشتہارات کو ملک کی تشہیر قرار دیتے ہوئے ان کا دفاع کیا ہے، بعد ازاں شدید تنقید کے بعد ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ اشتہارات کے لیے ٹیکس دہندگان کی رقم استعمال نہیں کی جائے گی تاہم انہوں نے پہلے سے خرچ کی گئی رقم واپس کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔

ریپبلکن جماعت کے بعض رہنماؤں نے بھی اشتہارات کے لیے سرکاری رقم کے استعمال پر اعتراض کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری خزانے سے چلائے جانے والے ٹی وی اشتہارات کے خلاف ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے مقدمہ دائر کر دیا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn