Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

دہلی: 12ویں جماعت کی طالبہ نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی

Admin
By Admin
Oct 25, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

دہلی: 12ویں جماعت کی طالبہ نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی
دہلی: 12ویں جماعت کی طالبہ نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی — October 25, 2026
دارالحکومت دہلی کے ضلع شاہدرہ کے علاقے کرشنا نگر میں 12ویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ اسکول کے اندر جھلس کر ہلاک ہوگئی۔

میڈیا کے مطابق طالبہ کی جلی ہوئی لاش ہائی اسکول کے سکیورٹی گارڈ کے کمرے کے پیچھے سے ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران طالبہ کے اسکول بیگ سے 3 صفحات پر مشتمل ایک تحریری نوٹ بھی ملا ہے۔

اساتذہ کے مطابق بیگ سے کچھ مشتبہ اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں، تاہم ان کی نوعیت کی تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

طالبہ کی بہن نے بتایا کہ اس نے اپنی بہن کو خوشی خوشی اور مسکراتے ہوئے اسکول جاتے دیکھا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے معلوم نہیں کیا ہوا، اسکول انتظامیہ نے انہیں دوپہر تقریباً 1 بج کر 40 منٹ پر فون کرکے واقعے کی اطلاع دی۔

دارالحکومت دہلی کے ضلع شاہدرہ کے علاقے کرشنا نگر میں 12ویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ اسکول کے اندر جھلس کر ہلاک ہوگئی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn