International

چینی افواج تائیوان پر حملے کی مشق کر رہی ہیں: امریکی وزیر دفاع

چینی افواج تائیوان پر حملے کی مشق کر رہی ہیں: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ چینی افواج "حقیقی مشن کی مشق کر رہی ہیں" جب کہ وہ تائیوان پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ہیگستھ نے سنگاپور میں منعقدہ شینگریلا سیکیورٹی فورم کے دوران کہا کہ "یہ معروف بات ہے کہ شی جن پنگ نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ 2027 تک تائیوان پر حملے کے قابل ہو جائے۔ پیپلز لبریشن آرمی اس مقصد کے لیے عسکری قوت تیار کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اسی حقیقی مشن کے لیے تربیت حاصل کر رہی ہے۔" ہیگستھ نے واشنگٹن کے ایشیائی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ چینی خطرے کے پیش نظر اپنے دفاعی اخراجات میں تیزی سے اضافہ کریں۔ اسی دوران انھوں نے خبردار کیا کہ چین "واضح تیاری اور اعتماد کے ساتھ فوجی طاقت استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ بحر ہند اور بحر الکاہل کے علاقے میں طاقت کا توازن بدلا جا سکے۔" انھوں نے مزید کہا "چین کی جانب سے پیدا کردہ خطرہ حقیقی ہے اور ممکن ہے کہ بہت قریب ہو۔" انھوں نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ "ایشیا پر غلبہ اور کنٹرول" کی خواہش رکھتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ ان کا ملک "واپس" بحر ہند اور بحر الکاہل کے خطے میں آ چکا ہے۔ ہیگیستھ نے زور دے کر کہا "ہم یہاں ہمیشہ کے لیے موجود رہیں گے۔" انھوں نے واضح کیا کہ "امریکہ کو فخر ہے کہ وہ بحر ہند اور بحر الکاہل کے خطے میں واپس آیا ہے، اور ہم یہاں ہمیشہ موجود رہیں گے۔" انھوں نے اس خطے کو اپنی حکومت کے لیے "اولین ترجیح کا میدان" قرار دیا۔ چین تائیوان کو اپنا ایک صوبہ تصور کرتا ہے اور اس نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعے اس جزیرے کو "دوبارہ متحد" کرے گا۔ چین نے اپنے اس دعوے کو تقویت دینے کے لیے فوجی اور سیاسی دباؤ میں اضافہ کیا ہے، جس میں تائیوان کے گرد جنگی مشقوں میں شدت بھی شامل ہے۔ دوسری جانب، تائیوان کی حکومت بیجنگ کے اس دعوے کو مسترد کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ صرف تائیوان کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments