National

بی ایس ایف جوانوں کے لیے ناقص انتظامات والی ٹرین فراہم کرنے کے معاملے میں مرکزی وزیر نے کی فوری کارروائی، 4 افسران معطل

بی ایس ایف جوانوں کے لیے ناقص انتظامات والی ٹرین فراہم کرنے کے معاملے میں مرکزی وزیر نے کی فوری کارروائی، 4 افسران معطل

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے بدھ کے روز سنگین لاپرواہی کے ایک معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ریلوے اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب پتہ چلا کہ تریپورہ سے کشمیر جانے والے بی ایس ایف جوانوں کے لیے ایک غیر موزوں اور خراب حالت والی ٹرین فراہم کی گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق علی پور دوار ڈویژن کے چار افسران بشمول ایک کوچنگ ڈپو افسر اور تین سینئر سیکشن انجینئرز کو اس لاپرواہی کے لیے ذمہ دار پایا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز کا وقار اور سکون ان کی ترجیح ہے اور اس قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چاروں ریلوے افسران کو معطل کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ ان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ جوانوں نے ٹرین کی خراب حالت کی وجہ سے اس میں سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر ان کے لیے دوسری اور بہتر ٹرین کا انتظام کیا گیا۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث ہوئی اور سوالات اٹھائے گئے۔ ۔ وزارت ریلوے نے یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ واقعہ ہندوستانی ریلوے کے کام کاج اور جواب دہی پر سوال اٹھاتا ہے، خاص طور پر جب بات سیکورٹی فورسز کے سفر کی ہو۔ تاہم وزیر ریلوے کے فوری ردعمل نے پیغام دیا ہے کہ ایسی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments