پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہو گیا ہے۔
بدھ کو برمنگھم میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا کر پاکستان پر 23 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 52 اور ڈین لارنس پانچ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 33.3 اوورز میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
انگلینڈ کی جانب سے ایمیلیو گے نے 114 گیندوں پر 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں نو چوکے بھی شامل تھے، جبکہ ہیری بروک 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے اہم 105 رنز کی شراکت قائم کرکے انگلینڈ کو ابتدائی مشکلات سے نکالا۔
انگلینڈ کو ابتدا میں بین ڈکٹ کی 11 رنز پر وکٹ گنوانا پڑی، جس کے بعد جارڈن کاکس چار اور کپتان جو روٹ آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم ایمیلیو گے اور ہیری بروک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا۔ دن کے اختتام پر ڈین لارنس پانچ رنز کے ساتھ بروک کا ساتھ دے رہے تھے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رضاأ اللہ نے متاثر کن بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس اور محمد علی نے بھی ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی بیٹرز انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ’تو چل میں آیا کی مصداق‘ آتے اور آؤٹ ہوتے رہے۔
سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ رضا اللّٰہ 11 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔
اوپنر صائم ایوب صفر، اذان اویس نو، عبداللّٰہ شفیق تین، شان مسعود پانچ، کپتان بابر اعظم سات، غازی غوری چار اور محمد عمران پانچ رنز بناکر پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ چار وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ اولی روبنسن اور جوفرا آرچر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہو گیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments