Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

برطانیہ کا فلسطینیوں کی مدد کیلیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا اعلان

Admin
By Admin
Sep 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BJP SARKAR SE SAWAL KARNE PAR DELHI POLICE NE JOURNALIST KO DETAIN KARKE PEETA? SHAHEEN KHAN KA BADA ILZAM

برطانیہ کا فلسطینیوں کی مدد کیلیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا اعلان
برطانیہ کا فلسطینیوں کی مدد کیلیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا اعلان — September 10, 2026
لندن : برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد فلسطینیوں کی مدد کیلیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کا کہا کہ برطانیہ اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں میں عالمی قیادت کر رہا ہے، اسرائیل فلسطین میں دو ریاستی حل کی صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اینڈی برنہم نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالا اور دھمکایا جا رہا ہے، برطانیہ ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوگا اور متاثرہ لوگوں کی مدد کیلیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

گزشتہ روز برطانوی وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ نے دارالعوام میں خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آبادکاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

ایڈملی بینڈ نے خطاب میں کہا تھا کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری غیر قانونی ہے، مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جا رہی ہے۔

ایڈملی بینڈ نے بتایا کہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے 30 لائسنس پہلے ہی معطل کر چکے ہیں، غزہ میں 70 ہزار افراد کا قتل کیا گیا جس میں 20 ہزار بچے بھی شامل ہیں، اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 60 فیصد گھروں کو تباہ کر دیا گیا، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئیں، جان بوجھ کر عام عوام کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ سے متعلق آئی سی جے کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان
برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ غزہ میں جنگی جرائم کیے گئے، غزہ سے متعلق آئی سی جے کے فیصلوں کو سپورٹ کرتے ہیں، سیز فائر کے باوجود اسرائیل کی جانب سے 1200 فلسطینیوں کو قتل کیا گیا، غزہ کے شہریوں کی بھرپور مدد کریں گے، طلبہ کا برطانیہ میں ویلکم کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے، مغربی کنارے میں تعمیراتی کاموں میں قابضین کی مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں گے، غزہ میں مظالم کرنے والے عناصر کا احتساب یقینی بنایا جائے گا۔

اسرائیل سے غیر قانونی بستیوں کی تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ
ایڈملی بینڈ کا کہنا تھا کہ دور یاستی حل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مکمل ساتھ دیں گے، اس کی حمایت کرنا ہماری حکومتی پالیسی ہے، اسرائیل غیر قانونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکے۔

لندن : برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد فلسطینیوں کی مدد کیلیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn