بنگلور : بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز 'بھارت رتن' سے سرفراز ممتاز سائنس دان پروفیسر سی این آر راؤ (عمر 92 سال) کی ووٹر لسٹ میں نام کے املا (اسپلنگ) کے فرق کو لے کر پیدا ہونے والی غلط فہمی پر بنگلور کے الیکٹرول حکام نے وضاحت جاری کی ہے۔ الیکشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ووٹر لسٹ کی 'خصوصی گہری نظر ثانی' (ایس آئی آر) کے دوران پروفیسر راؤ کو کسی قسم کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پروفیسر راؤ کے ریکارڈ میں "خود کے نام کے املا میں فرق" کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پرانے اور نئے ووٹر ریکارڈز میں ان کے نام اور پیشے کے عنوان (ٹائٹل) کے درج کرنے کے طریقہ کار میں کجھ تفاوت پایا گیا تھا۔
تاہم بنگلور کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور چیف کمشنر مہیشور راؤ نے واضح کیا کہ مَلیشورم اسمبلی حلقے میں جاری نظر ثانی مہم کے تحت سائنس دان کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی عملے نے معمول کی کارروائی کے تحت ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ کو 'اینومریشن فارم' (ایس وی ای ای پی) فراہم کیے۔
حکام کے مطابق 2002 کی ووٹر لسٹ میں ان کا نام "راما" کے طور پر درج تھا جبکہ موجودہ ووٹر لسٹ ان کا نام "پروفیسر سی این راؤ ایم" درج ہے۔ وہیں ایک جگہ "Prof CNR Rao" اور دوسری جگہ "Proff CNR Rao" کا فرق بھی پایا گیا تھا۔
الیکشن آفیسر نے بتایا کہ اس معمولی فرق کے باوجود بوتھ لیول آفیسر نے تمام دستیاب انتخابی ریکارڈز کا جائزہ لینے کے بعد پروفیسر راؤ کا نام ووٹر لسٹ سے حذف کرنے یا نوٹس دینے کے بجائے، اسے مسودہ (ڈرائفٹ) ووٹر لسٹ میں برقرار رکھنے اور حتمی ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ حکام نے ابہام دور کرنے کے لیے تمام متعلقہ انتخابی دستاویزات بھی سرکاری وضاحت کے ساتھ منسلک کردی ہیں۔
بنگلور : بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز 'بھارت رتن' سے سرفراز ممتاز سائنس دان پروفیسر سی این آر راؤ (عمر 92 سال) کی ووٹر لسٹ میں نام کے املا (اسپلنگ) کے فرق کو لے کر پیدا ہونے والی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments