Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت، نئی دوا کے ٹرائل کامیاب

Admin
By Admin
Sep 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HEAVY RAIN AK ASAR: DELHI AIRPORT PAR WATERLOGGING, FLIGHTS BHI DIVERT

پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت، نئی دوا کے ٹرائل کامیاب
پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت، نئی دوا کے ٹرائل کامیاب — September 10, 2026
لندن : دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کی تیارکردہ امفِنزی، جس کا طبی یا جنرک نام ڈروالوماب ہے، پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کے لیے ایک جدید اور انتہائی مؤثر امیونو تھراپی دوا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ دوا روایتی کیموتھراپی سے مختلف ہے کیونکہ یہ کینسر کے خلیات کو براہ راست مارنے کے بجائے قوت مدافعت کو کینسر کے خلاف لڑنے کے لیے مضبوط بناتی ہے۔

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کی کینسر کی دوا امفِنزی کو امریکی کمپنی ایمجن کی ٹارگٹڈ امیونوتھراپی امڈیلٹرا (ٹرلاٹامب) کے ساتھ استعمال کرنے سے مریضوں کی صحت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔

یہ نتائج آخری مرحلے کے ڈیلفی 305 کلینیکل ٹرائل میں سامنے آئے۔ تحقیق میں ایسے مریض شامل تھے جن میں ابتدائی معیاری علاج کے بعد بیماری آگے نہیں بڑھی تھی، ان مریضوں کو امفِنزی کے ساتھ پلاٹینم کیموتھراپی اور ایٹوپو سائیڈ پر مشتمل ابتدائی علاج دیا گیا تھا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق ابتدائی علاج کے بعد امفِنزی اور ٹرلاٹامب کو بطور مستقل علاج جاری رکھنے سے مریضوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری نظر آئی۔

آسٹرا زینیکا کی آنکولوجی اور ہیماٹولوجی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ایگزیکٹو نائب صدر سوزن گالبریتھ نے کہا کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امفِنزی پر مبنی ابتدائی علاج کے بعد امفِنزی اور ٹرلاٹامب کا امتزاج اس انتہائی خطرناک قسم کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مجموعی بقا میں غیر معمولی بہتری لا سکتا ہے۔

ان کے مطابق یہ نتائج چھوٹے خلیوں والے پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج میں امفِنزی کے اہم کردار کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔

پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں کینسر سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں شامل ہے اور عالمی سطح پر کینسر سے ہونے والی تقریباً 19 فیصد اموات پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہوتی ہیں۔

اگرچہ امیونوتھراپی کی نئی ادویات کے باعث حالیہ برسوں میں علاج کے نتائج بہتر ہوئے ہیں، تاہم بیماری کی تشخیص کے بعد پانچ سال تک زندہ رہنے کی شرح اب بھی کم ہے۔

محدود درجے کے ایس سی ایل سی میں تقریباً 18.1 فیصد جبکہ وسیع درجے کے ایس سی ایل سی میں صرف 3.6 فیصد مریض پانچ سال بعد زندہ رہتے ہیں۔

لندن : دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کی تیارکردہ امفِنزی، جس کا طبی یا جنرک نام ڈروالوماب ہے، پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کے لیے ایک جدید اور انتہائی مؤثر امیونو تھراپی دوا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn