Entertainment

باہوبلی 2 کے بعد استری 2 نے شاہ رخ کی پٹھان کو بھی مات دے دی

باہوبلی 2 کے بعد استری 2 نے شاہ رخ کی پٹھان کو بھی مات دے دی

شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی فلم اسٹری 2 نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ امَر کوشک کی اس ہارر-کامیڈی نے محض ایک دن پہلے ’باہوبلی 2‘ کے ہندی ورژن کا ریکارڈ توڑا تھا اور اب یہ بھارت کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی اور ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ’استری 2‘ کی ہفتے تک مجموعی باکس آفس کمائی 516.25 کروڑ تک پہنچی جس نے ’باہوبلی 2‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت میں تیسری بڑی ہندی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ تاہم اتوار کے دن فلم نے مزید 10 کروڑ کما کر اپنی مجموعی کمائی کو 527 کروڑ تک پہنچا دیا اور اس طرح شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ (524.53 کروڑ) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری سب سے بڑی ہندی فلم بن گئی۔ واضح رہے کہ ’استری 2‘ 2018 کی کامیاب فلم ’استری‘ کا سیکوئل ہے، جسے امَر کوشک نے ڈائریکٹ کیا اور دنیش ویجان کی مادوک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں پنکج تریپاتھی، ابھیشیک بنرجی، اپرشکتی کھرانا اور تمنا بھاٹیا بھی شامل ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments