ممبئی: این سی پی کے سینئر رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں مفرور مرکزی ملزم ذیشان اختر کو کینیڈا میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ سے وابستہ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ذیشان کو کینیڈا میں ڈٹین کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ذیشان اختر 12 اکتوبر 2024 کو پیش آئے قتل کے بعد سے فرار تھا اور اب اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ وہ ملک سے باہر کیسے پہنچا۔ شبہ ہے کہ اس نے جعلی پاسپورٹ کا سہارا لے کر ملک چھوڑا۔ ممبئی پولیس اس کے سفری دستاویزات اور دیگر تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ 12 اکتوبر کی رات بابا صدیقی کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ حملے الزام 3 لوگوں پر عائد کیا گیا، گرمیل سنگھ، دھرم راج کشیپ اور شیوکمار گوتم۔ واردات کے فوراً بعد گرمیل اور دھرم راج کو موقع پر موجود لوگوں کی مدد سے پکڑ لیا گیا تھا، جبکہ شیوکمار فرار ہو گیا تھا۔ بعد میں اسے اتر پردیش کے بہرائچ ضلع سے گرفتار کیا گیا جب وہ نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ حملہ آوروں نے واردات سے کم از کم دو ماہ قبل بابا صدیقی کے گھر اور دفتر کی ریکی کی تھی۔ ان کے پاس پستول اور زندہ گولیاں موجود تھیں اور وہ قتل کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے۔ 12 اکتوبر کی رات انہیں موقع ملا اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ قتل کی ذمہ داری خطرناک لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بابا صدیقی کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قریبی سمجھے جاتے تھے۔ اس واقعے نے سیاست اور فلمی دنیا دونوں میں ہلچل مچا دی تھی۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس کیس میں سخت دفعات کے تحت کارروائی کی ہے، اور تمام گرفتار ملزمان پر مکوکا (مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی سال کرائم برانچ نے اس مقدمے میں 4,590 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں واردات کی منصوبہ بندی، ملزمان کی نقل و حرکت اور ہتھیاروں کی دستیابی کی تفصیلات شامل ہیں۔ ذیشان اختر کی گرفتاری بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی مانی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ اس سے قتل کے پیچھے کی مزید گہرائیاں سامنے آئیں گی۔ ممبئی پولیس اب کینیڈا کی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ ذیشان کی حوالگی ممکن بنائی جا سکے۔
Source: social media
‘ٹیگور کے آبائی گھر پر حملہ، بنگلہ ثقافتی ورثے کو مٹانے کی کوشش’
راجہ رگھونشی قتل کیس: سونم نے حادثہ یا خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات
مئی میں خوردہ مہنگائی 2.82 فیصد ، چھ سال کی کم ترین سطح پر
پاکستان حقیقت میں کیا ہے ، اس کا ریکارڈ بالکل واضح ہے :رندھیر جیسوال
احمد آباد طیارہ حادثہ: جہاز میں سوار خوشبو شادی کے بعد پہلی بار شوہر سے ملنے لندن جا رہی تھیں
اوڈیشہ کے بھدرک میں انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لیے معطل
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ووٹر لسٹ تخمینوں پر نہیں، رجسٹریشن فارم کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے : الیکشن کمیشن
ایئر انڈیا نے مسافروں کے رشتہ داروں کے لیے پروازوں کا انتظام کیا
احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ اڑان بھرتے ہی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ، تعداد اموات ڈھائی سو پار
احمد آباد طیارہ حادثے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی سیٹ نمبر الیون اے کا ’زندہ بچ جانے والا مسافر‘ ہسپتال میں زیر علاج
برطانوی ایجنسی ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بھیجے گی اپنی ٹیم، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کی مدد کی پیش کش
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ