نئی دہلی، 12 جون (: ایئر انڈیا کے چیئرمین این چندر شیکرن نے سوگوار خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے-171 ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی مسٹر چندر شیکرن نے ایک بیان میں کہاکہ "میں انتہائی دکھ کے ساتھ تصدیق کرتا ہوں کہ ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے-171 احمد آباد سے گیٹوک، لندن کے لیے اڑ رہی تھی، آج ایک المناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ ہماری تعزیت اس ناخوشگوار واقعہ سے متاثرہ تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ اس وقت ہماری توجہ متاثرہ لوگوں اور ان کے خاندانوں کو تسلی دینے پر مرکوز ہے۔" انہوں نے کہاکہ "ہم جائے حادثہ پر ایمرجنسی سروس ٹیموں کی مدد اور متاثرہ افراد کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ جیسے ہی ہمیں اس بارے میں مزید معلومات ملے گی، ہم اسے فوری طور پر اپ ڈیٹ کر کے شیئر کریں گے۔" ایئر انڈیا کے چیئرمین نے کہا کہ طیارہ حادثے کے بارے میں لوگوں کو ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ہنگامی مرکز کھول دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ایک امدادی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔
Source: uni urdu news service
‘ٹیگور کے آبائی گھر پر حملہ، بنگلہ ثقافتی ورثے کو مٹانے کی کوشش’
راجہ رگھونشی قتل کیس: سونم نے حادثہ یا خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات
مئی میں خوردہ مہنگائی 2.82 فیصد ، چھ سال کی کم ترین سطح پر
پاکستان حقیقت میں کیا ہے ، اس کا ریکارڈ بالکل واضح ہے :رندھیر جیسوال
احمد آباد طیارہ حادثہ: جہاز میں سوار خوشبو شادی کے بعد پہلی بار شوہر سے ملنے لندن جا رہی تھیں
اوڈیشہ کے بھدرک میں انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لیے معطل
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ووٹر لسٹ تخمینوں پر نہیں، رجسٹریشن فارم کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے : الیکشن کمیشن
ایئر انڈیا نے مسافروں کے رشتہ داروں کے لیے پروازوں کا انتظام کیا
احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ اڑان بھرتے ہی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ، تعداد اموات ڈھائی سو پار
احمد آباد طیارہ حادثے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی سیٹ نمبر الیون اے کا ’زندہ بچ جانے والا مسافر‘ ہسپتال میں زیر علاج
برطانوی ایجنسی ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بھیجے گی اپنی ٹیم، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کی مدد کی پیش کش
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ