International

ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر شدید احتجاج

ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر شدید احتجاج

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دیتے ہوئے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔ آئی اے اِی اے دستاویز کے مطابق ایران نے یورینئیم کی ساٹھ فیصد افزودہ پیداوار میں تیزی سے اضافہ کیا ہے اور ادارے سے تعاون کو اطمینان بخش سے کم قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دستاویز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کو دی گئی ذمہ داری سے بھی بڑھ کر ہے اور یہ عالمی تنظیموں کی سرگرمیوں کے پیشہ وارانہ معیار خصوصاً غیرجانبداری سے متضاد ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں اور اس ضمن میں ایران کی تمام تر سرگرمیاں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی زیر نگرانی اور مکمل شفاف ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر توانائی داخلی سطح پر تیار کرنے پر کوئی عالمی پابندی نہیں، ایران کی کوئی ایسی تنصیب یا سرگرمی نہیں جو ظاہر نہ کی گئی ہو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments